i پاکستان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،کراچی میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے، موسمیات کی پیشگوئیتازترین

April 05, 2025

محکمہ موسمیات نے سے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاجبکہکراچی میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا پارہ 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، دن میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں تاہم شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔اس وقت شمال مشرق سمت سے 10 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔علاوہ ازیں، اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور دن میں گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔سندھ اور جنوبی پنجاب میں 2 سے 3 روز میں درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں دن میں گرمی برقرار رہے گی جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور جنوبی اضلاع میں پارہ 2 سے 4 ڈگری بڑھنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 2 سے 4 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں دن میں گرمی بڑھنے کی توقع ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی