ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع جبکہ دیر بالا کے بالائی علاقوں سمیت لواری ٹنل میں 8 انچ تک برف ریکارڈ کی گئی۔ دیر شہر میں موسم کی پہلی برف باری کے بعد دیر ٹاون سمیت بالائی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔ دیامر کے بالائی علاقوں، نانگا پربت بیس کیمپ، فیری میڈوز، گوہر آباد اور دیگر بالائی وادیوں میں بھی برف باری ہوئی جبکہ غذر میں بھی شدید برف باری نے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا۔ گذشتہ روز ملک بھر میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب بارش اور برف باری کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل ہوگئیں ہیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی