پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کاروائیاں بدستور جاری ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق ستمبر 2023 سے جاری آپریشنز کے دورانا ابتک متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 1043 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں اور 1612 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ ستمبر سے اب تک ملک بھر سے 3.52 میٹرک ٹن ہیروئن جبکہ 45.18 میٹرک ہشیش برآمد کی جاچکی ہے، اسکے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے 3.65 میٹرک ٹن میتھ، 8.55 میٹرک ٹن افیون اور 982 میٹرک ٹن دیگر منشیات ضبط کیں سیکیوٹی فورسز نے جولائی کے دوران بلوچستان سے 1094 کلو، خیبر پختونخواہ سے 133 کلو، گلگت بلتستان سے 5 کلو، پنجاب سے 2 کلو جبکہ سندھ سے 73 کلو منشیات ضبط کیں۔ ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی