i پاکستان

ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے متجاوزتازترین

December 27, 2022

ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار3 سو 21 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 179 میگاواٹ ہے، بجلی کی طلب 13 ہزار500 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پن بجلی سے 500 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹ سے 1ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار پانچ ہزار5 سو55 میگاواٹ ہے، شمسی توانائی سے 32 میگاواٹ اور بگاس سے 42 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ نیوکلیئر پاور پلانٹس 2 ہزار 50میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ ملک بھر میں چار گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی