i پاکستان

مخصوص نشستوں پر حلف کا حکم،کے پی حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہتازترین

April 22, 2024

مخصوص نشستوں پر حلف لینے کے حکم کے خلاف پختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے اور مخصوص نشستوں پر حلف کے معاملے پر صوبائی حکومت نیعدالت عظمی جانے کا فیصلہ کرلیا ۔ صوبائی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے سپریم کورٹ جانے کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک پختونخوا اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جائے گا۔ واضح رہے کہ پشاور ہائی کور ٹ نے وزیراعلی اورکابینہ کو 14دن کے اندر اسمبلی اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا اور مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتی امیدواروں سے حلف لینے کی ہدایت کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی