i پاکستان

مقامی صنعتوں کی مسابقت بڑھانے کیلئے ٹیکس ،پیداواری پالیسیوں میں اصلاحات ضروری ہیں'راجہ راحیل اشفاقتازترین

January 23, 2025

چیئرمین پاکستان اسٹیل آئرن ایسوی ایشن و ایگزیکٹو ممبر پیاف راجہ راحیل اشفاق نے چیلنجز سے نمٹنے اور مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے معاشی ترقی کے خواب کو حقیقت میں بدلا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پالیسیاں ایسی ہوں جو مینوفیکچرنگ، ویلیو ایڈیشن، جدت اور قابل تجدیدتوانائی کو فروغ دیں۔ ہائیڈرو پاور سب سے بہترین، سستی اور ماحول دوست توانائی کا ذریعہ ہے، زرعی شعبہ کو اولین ترجیح دینا ہوگی۔ راجہ راحیل اشفاق نے زرعی پیداوار بڑھانے، بیج اور زرعی ادویات میں ملاوٹ جیسے مسائل حل کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو مراعات فراہم کی جائیں تو ترسیلات زر میں 50فیصد اضافہ ممکن ہے جس سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ کاروبار دوست ماحول پیدا کرنا غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے اہم ہے۔جبکہ مقامی صنعتوں کی مسابقت بڑھانے کے لیے ٹیکس اور پیداواری پالیسیوں میں اصلاحات ضروری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی