پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ مجھے کیوں انصاف نہیں مل رہا ہے؟،یہ مقدمہ صرف اپنی بیوی کا نہیں بلکہ ہر ماں اور بیٹی کا لڑ رہا ہوں۔اعظم سواتی نے سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کے سینیٹرز اور دیگر رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فوجی جوان ملک کی حفاظت بھی کر رہے ہیں، یہ ہماری عزت اور ناموس کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کیوں انصاف نہیں مل رہا ہے؟ کیوں پاکستان کی ماں کو انصاف نہیں مل رہا ہے، ان سے بڑھ کر ججز اور عدالت کونسی ہے؟ سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ ازواجی زندگی میں تو گھر کے بچے بھی نہیں آ سکتے ہیں، اگر کوئی دوسرے کے گھر میں جھانکے گا تو سخت سے سخت سزا کا مرتکب ہوگا۔ پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ میڈیا، دانشوروں، ریٹائرڈ ججز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ریاستی ادارے کی مائیں اور بیٹیاں بھی شرمندہ ہے۔ اعظم سواتی نے مزید کہا کہ آج میری ہچکیاں اور آنسو بھی بند ہے، یہ مقدمہ صرف اپنی بیوی کا نہیں بلکہ ہر ماں اور بیٹی کا لڑ رہا ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی