i پاکستان

میئر کراچی مرتضی وہاب عیادت کیلئے حافظ نعیم الرحمان کے گھر پہنچ گئےتازترین

March 21, 2024

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب تمام سیاسی اختلافات بھلا کر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق چند دن قبل دل میں تکلیف کے بعد حافظ نعیم الرحمان کے اسٹنٹ ڈالے گئے، امیر جماعت اسلامی کراچی کی عیادت کرنے کیلئے بیرسٹر مرتضی وہاب ان کے گھر پہنچے، اس موقع پر پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت اور بلدیاتی نمائندے بھی تھے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر بیرسٹر مرتضی وہاب نے حافظ نعیم الرحمان سے خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی