چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ دہشتگردی کی مذمت کی ہے ، ہمیں کسی سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے دہشتگردی کی ہمیشہ مذمت کی اورکرتی رہے گی، پاکستان تحریک انصاف میں محب وطن لوگ شامل ہیں ، ہمیں کسی سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔ بیرسٹرگوہر نے کہا کہ باور کراناچاہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف محب وطن جماعت ہے، تحریک انصاف پر کوئی پابندی نہیں لگ سکتی ، بانی پی ٹی آئی کا نظریہ تمام پابندیوں سے بالاترہوکرنکلے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ فارن فنڈنگ سمیت تمام کیسز ختم ہوچکے ہیں ، تحریک انصاف آئین کی حکمرانی کیلئے کھڑی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کوسبوتاژکرنے کیلئے کارروائیاں کی جارہی ہیں، چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کرائیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بنوں واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی