i پاکستان

مارچ میںچین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاریتازترین

April 23, 2024

گزشتہ ماہ مارچ میں پاکستان کی معیشت میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا،چین نے 153.9ملین ڈالر کی خالص براہ راست سرمایہ کاری کی ۔ گوادر پرو کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی )کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ پاکستان کی معیشت میں چین کی سرمایہ کاری میں مارچ 2024 کے دوران اضافہ ہوا، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) میں 161.2 ملین ڈالر کی نمایاں آمد ہوئی ہے تاہم 7.3 ملین ڈالر کے اخراج کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی آمد 153.9 ملین ڈالر پر مستحکم ہوئی۔ گوادر پرو کے مطابق مارچ 2024 میں پاکستان نے متعدد شراکت دار ممالک سے 311.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری حاصل کی۔ اس میں سے چین نے 153.9 ملین ڈالر کا اہم حصہ ڈالا، جو کل ایف ڈی آئی کا 49.46 فیصد ہے۔ گوادر پرو کے مطابق مزید برآں، ہانگ کانگ نے اسی مدت کے دوران 29.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی. دیگر قابل ذکر سرمایہ کاروں میں 29.3 ملین ڈالر کے ساتھ امریکہ، 25.9 ملین ڈالر کے ساتھ برطانیہ اور 9.3 ملین ڈالر کے ساتھ سنگاپور شامل ہیں۔ بقیہ ایف ڈی آئی مختلف دوسرے ممالک سے شروع ہوئی۔ گوادر پرو کے مطابق مالی سال-24 2023 کے پہلے نو ماہ میں پاکستان کو اب تک تمام شراکت دار ممالک سے 1.264 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں جبکہ چین سے 261.9 ملین ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی