i پاکستان

ہمارا کسی سے جھگڑا نہیں صرف آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں،بیرسٹر گوہرتازترین

June 26, 2024

مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارا کسی سے جھگڑا نہیں صرف آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں۔ مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انصاف اور آئین کی بالادستی کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا اہم کردار ہے، ہم صرف آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں،ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور ایگزیکٹو آزاد ہونی چاہیے، جو لوگوں کو انصاف دیتے ہیں آج خود انصاف کے طلب گار ہیں، پنجاب کے عوام ججز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، چاہتے ہیں پاکستان میں 70سال بعد قانون اندھا نہ ہوا، چاہتے ہیں قانون عوام کے حقوق کا تحفظ کرے، لاہور ہائی کورٹ بار نے انصاف کیلئے آواز اٹھائی اورجدوجہد کی۔ بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی پارٹی کو جیتی سیٹوں سے زیادہ نہیں مل سکتیں، عوام نے بانی پی ٹی آئی کے نظریے کو ووٹ دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی