i پاکستان

مالی سال 24،پاکستان میں مئی تا جولائی کے دوران ایف ڈی آئی میں 142.9 فیصد اضافہتازترین

June 26, 2024

مالی سال 2023-24 کے مئی تا جولائی کے دوران پاکستان میں ایف ڈی آئی میں 142.9 فیصد اضافہ ۔ گوادر پرو کے مطابق مالی سال 2023-24 کے مئی میں پاکستان میں 81.9 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی)موصول ہوئی، اسی عرصے کے دوران مختلف ممالک سے مجموعی طور پر 511.4 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ گوادر پرو کے مطابق چین 81.9 ملین ڈالر کے ساتھ سرفہرست سرمایہ کار کے طور پر ابھرا، جس نے کل ایف ڈی آئی میں 16 فیصد حصہ ڈا لا ہے۔ مئی میں پاکستان نے سعودی عرب سے 73.7 ملین ڈالر، برطانیہ سے 26.9 ملین ڈالر، ہانگ کانگ، چین سے 23.3 ملین ڈالر، امریکہ سے 22.2 ملین ڈالر اور کینیڈا سے 8.1 ملین ڈالر حاصل کیے۔ بقیہ سرمایہ کاری دوسرے ممالک سے آئی۔ گوادر پرو کے مطابق سیکٹر کے لحاظ سے پیٹرولیم ریفائننگ 110.6 ملین ڈالر کے ساتھ سرفہرست رہی، اس کے بعد پاور سیکٹر کو 104.9 ملین ڈالر (تھرمل میں 3.8 ملین ڈالر، ہائیڈل میں 76.9 ملین ڈالر اور کوئلے میں 24.1 ملین ڈالر) موصول ہوئے۔ تیل اور تلاش کے شعبے نے 88.7 ملین ڈالر، مالیاتی کاروبار نے 17.9 ملین ڈالر اور مواصلات کے شعبے نے 10.7 ملین ڈالر حاصل کیے۔ بقیہ ایف ڈی آئی مختلف شعبوں میں چلا گیا۔ گوادر پرو کے مطابق مالی سال 24 کے جولائی سے مئی تک پاکستان کو مجموعی طور پر 1,170.7 ملین ڈالر (1.1707 بلین ڈالر) کی براہ راست سرمایہ کاری موصول ہوئی، جو مالی سال 23 کے اسی عرصے کے دوران ریکارڈ کردہ 482 ملین ڈالر کے مقابلے میں 142.9 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔ جولائی تا مئی مالی سال 24 کے دوران چین نے 521.2 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی حاصل کی جو پاکستان کی مجموعی ایف ڈی آئی کا 44.6 فیصد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی