آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ مالی اصلاحات کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے،امید ہے کہ پروگرام مقررہ وقت موثر طور پر مکمل ہوگا،تو ،امید ہے کہ حکومت پاکستان نویں جائزے کی تکمیل کیلئے شرائط پر پورا اترے گی ۔منگل کے روزپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا،اعلامیہ کے مطابق مذاکرات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاشی صورتحال پر بریفینگ دی، وزیر خزانہ نے معاشی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا۔مذاکرات کے دوران وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے کہا کہ ماضی میں بھی آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی سے مکمل کیا تھا،موجودہ قرض پروگرام بھی مکمل کریں گے، معاشی اصلاحات کیلئے پرعزم ہیں ، معاہدے کو مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، گیس سیکٹر کے گردش قرضے ختم کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،توانائی شعبے میں اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں۔اس موقع پرآئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا کہ مالی اصلاحات کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے،امید ہے کہ پروگرام مقررہ وقت موثر طور پر مکمل ہوگا،توقع ہے کہ پاکستان مختلف شعبوں میں اصلاحات کیلئے پیشرفت جاری رکھے گا،امید ہے کہ حکومت پاکستان نویں جائزے کی تکمیل کیلئے شرائط پر پورا اترے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی