i پاکستان

مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل پر گنڈاپور اور عاطف خان کے گروپس واٹس ایپ پر آمنے سامنےتازترین

April 10, 2025

خیبرپختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل پر پاکستان تحریکِ انصاف کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور صوبائی وزیر عاطف خان کے گروپس واٹس ایپ پر آمنے سامنے آ گئے ہیں۔عاطف خان اور وزیر شکیل خان سمیت کئی وزرا نے ترمیمی بل کی کھل کر مخالفت کی ہے۔ عاطف خان کا کہنا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل خیبرپختونخوا کے عوام کے مفاد میں نہیں ہے۔ دوسری جانب، وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے پارٹی گروپ میں طنزیہ انداز میں کہا کہ بل میں کوئی مسئلہ نہیں، مسئلہ آپ کا ذاتی ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق عاطف خان نے علی امین گنڈاپور کے اس بیان کا کوئی جواب نہیں دیا۔پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عدیل اقبال نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور اس بل کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے۔ عدیل اقبال کے مطابق ڈی جی مائنز اینڈ منرلز تمام صوبائی اسمبلی ممبران کو بل پر تفصیلی بریفنگ بھی دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر اس قسم کی بحث معمول کا حصہ ہے، یہ اختلاف نہیں بلکہ رائے کا تبادلہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی