i پاکستان

معروف اداکار و رائٹر کمال احمد رضوی کی چھٹی برسی 17دسمبر کو منائی جائیگیتازترین

December 16, 2022

ٹی وی کے معروف اداکار و رائٹر کمال احمد رضوی کی چھٹی برسی 17دسمبر کو منائی جائے گی۔کمال احمد رضوی بھارتی صوبہ بہار میں 1930ء میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد 19 سال کی عمر میں ہجرت کر کے پاکستان آگئے،انہوں نے فنی کیرئیر میں ریڈیو اور اسٹیج پر بھی کردار نگاری کی اس کے علاوہ ان کاشمار پاکستان کے اسٹیج کے بانیوں میں کیا جاتا ہے۔کمال احمد رضوی کو اداکاری کے میدان میں ڈرامہ الف نون سے شہرت ملی اس کے علاوہ مسٹر شیطان، صاحب بی بی،غلام اور آدھی بات ان کے معروف ڈرامے ہیں جبکہ وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ ادبی شوق بھی رکھتے تھے اور کئی ریڈیو اور ٹی وی ڈرامے بھی تحریر کیے یہی نہیں وہ مشہور ڈائجسٹ تہذیب، آئینہ اور شمع کے ایڈیٹر بھی رہے۔ٹی وی اداکار کمال احمد رضوی کو اصل معنو ں عرو ج پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریز الف نون سے حاصل ہوا جس میں انہوںنے فلمی اداکارہ ننھا کے ساتھ الن کاکردار ادا کر کے ملک گیر شہرت حاصل کی۔کمال احمد رضوی علالت کے باعث 85 سال کی عمر میںدنیا فانی سے رخصت ہوئے ان کو کراچی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی