i پاکستان

لندن میں شریف فیملی کے ارکان پر حملے کا خطرہ، میٹ پولیس نے خبردار کردیاتازترین

January 28, 2025

برطانیہ کے شہر لندن میں شریف فیملی کے ارکان کو نامعلوم افراد کی طرف سے پرتشدد حملیکا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹ پولیس نے شریف فیملی ارکان کو خطرے کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کو ممکنہ حملیکے خطرے سے آگاہ کیا، ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو حملے سے متعلق اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم سے ملی۔با ذرائع نے بتایا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ فلیٹ میں جا کر شریف فیملی کے ارکان کو خطرے سے آگاہ کردیا ہے، پولیس نے شریف فیملی کے ارکان سے کہا ہیکہ وہ چوکنا رہیں اور آنے جانے میں احتیاط برتیں۔یاد رہے کہ دو ہفتہ قبل گلفام حسین کو پولیس نے ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد اسے فلیٹس کے قریب آنے سے منع کردیا گیا تھا۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ گلفام حسین کی گرفتاری کا ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے انتباہ سے تعلق نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی