i پاکستان

لیگی رہنمائوںنے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاتازترین

August 20, 2022

مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے درج ایف آئی آر کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،وزیراعظم کے مشیر معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ، رانا مشہود، راجہ صغیر ودیگر ایم پی اے حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے،لیگی رہنمائوں نے حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی، عطا اللہ تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری، راجہ صغیر ودیگر نے حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کی ہے،درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کر کے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روکے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی