i پاکستان

لاہور،بیہوش خاتون مریضہ سے نازیبا حرکات کرنے والا ہسپتال کا ملازم گرفتارتازترین

July 25, 2024

لاہور میں بیہوش خاتون مریضہ سے نازیبا حرکات کرنے والے اسپتال کے عملے کے رکن کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹان کے نجی اسپتال میں متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ علاج کروانے آئی تھیں۔ خاتون کو علاج کے لیے تھوڑی دیر کے لیے بے ہوش کیا گیا تھا۔ اسپتال کے عملے کے رکن نے خاتون کے شوہر کوان کے ہوش میں آنے تک کمرے سے باہر انتظار کرنے کو کہا۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ خاتون کے شوہر نے کچھ دیر بعد جا کر دیکھا تو اسپتال کا اسسٹنٹ بے ہوش خاتون سے نازیبا حرکات کررہا تھا۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے یہ دیکھ کر شور مچایا اور فورا 15 پراطلاع دی۔ اس دوران ملزم فرار ہوگیا۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی جانب سے پولیس کو موقع پر بھجوایا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ سیف سیٹیز ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فورا 15 پر رابطہ کریں۔ خواتین 15 پر کال یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے فوری مدد حاصل کر سکتیں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی