i پاکستان

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل برسانے والا سسٹم موجود ہے اور بارش کا امکانتازترین

April 18, 2025

محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل برسانے والا سسٹم موجود ہے اور بارش کا امکان ہے، جس سے گرمی کے مارے شہریوں کا مزاج اورموسم دونوں خوشگوار ہو جائیں گے۔بادلوں اور بارش کا یہ سلسلہ آج (ہفتہ کی ) صبح تک رہے گا۔ آج دوپہر کے بعد دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اور گرمی بڑھ جائے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی