i پاکستان

لاہور سے نیب کے دو جعلی افسران گرفتارتازترین

August 08, 2023

نیب لاہور کے انٹیلی جینس ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 جعلی نیب افسران کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب لاہورکے مطابق گرفتار ملزمان میں بلاول ہارون اور اکمل شامل ہیں، ملزمان کے خلاف ڈی جی نیب لاہور کی کھلی کچہری میں موصول ہونیوالی شکایت پرکارروائی کی گئی۔ ترجمان کے مطابق ملزمان لوگوں کو ان کے کام کروانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورتے تھے، گرفتار ملزمان سے حساس اداروں نے جعلی مہریں، لیٹرپیڈز، جعلی سروس کارڈز اور متاثرین سے بٹوری گئی رقم برآمد کرلی۔ خیال رہے اس سے قبل بھی جعلی نیب افسران کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی