i پاکستان

بارش برسانے والا مغربی ہوائوں کا سلسلہ بلوچستان سے نکل گیا،کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سردتازترین

February 02, 2026

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا مغربی ہوائوں کا سلسلہ بلوچستان سے نکل گیا ،کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے۔قلات، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، مستونگ اور سوراب میں بھی صبح سے موسم شدید سرد ہے۔صوبے کے اکثر اضلاع میں آ ئندہ24گھنٹوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنکی برقرار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال سے ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔شہر میں گزشتہ روز رات کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں موسم سرما کا تقریبا 90 فیصد حصہ گزرچکا ہے ۔ آئندہ چند دنوں میں کراچی کا موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت میں تدریج اضافہ ہو گا۔ جس کے باعث سردی میں نمایاں کمی آ گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی