i پاکستان

لاہور ریلوے سٹیشن پر ایئر کنڈیشنڈ واش رومز پبلک کیلئے کھول دیئے گئےتازترین

June 28, 2024

پاکستان ریلویز نے جدت کی طرف ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے لاہور ریلوے سٹیشن پر عوام کیلئے بڑی سہولت کا آغاز کر دیا۔ ریلوے حکام کے مطابق لاہور ریلوے سٹیشن پر ایئر کنڈیشنڈ واش رومز پبلک کیلئے کھول دیئے گئے جس کی فیس 50 روپے ہوگی، ایگزیکٹو واش رومز صاف ستھرے اور جدید سہولیات سے آراستہ ہیں جن میں سینیٹائزر اور ہاتھ خشک کرنے والی مشین بھی موجود ہے۔ پاکستان ریلویز کے منصوبے کے مطابق اگلے تین ماہ میں ملک بھر کے مزید 13 سٹیشنوں پر ایگزیکٹو واش رومز کھول دیئے جائیں گے، واش رومز میں سردیوں میں پانی گرم رکھنے کیلئے گیزر لگائے گئے، ان میں سفر سے تھکے مسافر فریش اپ بھی ہو سکیں گے اور شیمپو اور صاف ستھرا تولیہ بھی دستیاب ہوگا۔ واش رومز کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ ان میں ماں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کے ڈائپر تبدیل کرنے کیلئے سٹینڈ بھی رکھا گیا ہے، صفائی ستھرائی کیلئے عملہ ہر وقت موجود ہوگا۔ حکام کے مطابق مرد و خواتین مسافروں کیلئے الگ واش رومز سٹیشن کے دونوں اطراف بنائے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی