لاہور کے علاقے مال روڈ پر گزشتہ 23 روز سے جاری گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے کے خلاف پولیس نے رات گئے بڑا ایکشن کرتے ہوئے آپریشن کلین اپ کر کے مال روڈ کو خالی کروا لیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ آپریشن کلین اپ کرتے ہوئے مظاہرین کو حراست میں لے لیا اور مال روڈ پر لگے ٹینٹ اکھاڑ دیئے، پولیس نے دھرنے کے شرکا کے زیر استعمال کافی حصے کو بھی مکمل طور پر خالی کروا لیا۔پولیس کے آپریشن کلین اپ کے بعد لاہور کے مال روڈ کو خالی کروا لیا گیا ہے اور روڈ کو دونوں جانب کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین سرکاری ہسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی