i پاکستان

لاہور' پانی بھرنے کیلئے جانے والی7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتارتازترین

April 03, 2025

لاہور کے علاقے کاہنہ میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق 7 سالہ سالہ قرة العین مسجد سے پانی لینے جا رہی تھی۔ ملزم نے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے شورمچانے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ریسکیو ون فائیوکال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کاہنہ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم خرم کو گرفتارکیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی