شہر میں آٹے کے بحران پر مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سعدیہ تیمور نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی۔ لیگی رکن اسمبلی کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے، آٹے کے حصول کے لئے شہری لمبی لائنوں میں کھڑا رہنے پر مجبور ہیں۔ متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے آٹے کی قلت اور قیمت پر قابو پانے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا، اوپن مارکیٹ میں آٹا دستیاب نہیں، شہریوں کا دو وقت کی روٹی تک کھانا مشکل ہو چکا ہے، ایوان آٹا بحران کے خلاف قرار داد منظور کرے۔ قرارداد میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آٹے کے بحران اور روز بروز بڑھتی قیمت پر قابو پایا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی