صوبائی دارالحکومت لاہور کو سسٹین ایبل سمارٹ سٹی بنانے کیلئے ایل ڈی اے نے مخصوص منصوبے کی مد کے بجائے اوپن فنڈز رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ ماضی میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بجٹ میں کسی خاص منصوبے کو مدنظر رکھتے ہوئے فنڈز مختص کیے جاتے تھے، مالی سال 25-2024 میں صوابدیدی فنڈز کے طور پر کثیر رقم رکھے جانے کا امکان ہے۔ مالی سال 2024-25میں ایل ڈی اے نے ذاتی وسائل سے کوئی فلائی اوور اور انڈر پاس تجویز نہیں کیا، فلائی اوور اور انڈر پاس تجویز نہ کرنے کے باوجود میگا پراجیکٹس کے لیے پانچ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ رواں مالی سال کے دوران وزیراعلی پنجاب کے احکامات پر پانچ ارب روپے کے فنڈز کو استعمال کیا جائے گا، مالی سال 2024-25میں وزیراعلی پنجاب کے حکم پر ان فنڈز کا استعمال کیا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ایل ڈی اے کو لاہور کو سسٹین ایبل سمارٹ سٹی بنانے کا حکم دیا ہے جس کیلئے پانچ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، سسٹین ایبل سمارٹ سٹی پروگرام کے تحت فٹ پاتھوں اور گرینری کا کام کیا جائے گا۔ سسٹین ایبل سمارٹ سٹی کے فنڈز مخصوص سکیم پر لگانے کی بجائے ضرورت کی بنیاد پر استعمال ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی