لاہور میں کار چوری کرکے فرار ہونے والے ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے نیو ٹان سے کار چوری کر کے فرار ہوتے 3 ملزمان نے تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے دوران ایک ملزم زخمی ہوا جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔ ملزمان کرولا کار چوری کر کے فرار ہو رہے تھے۔رتہ امرال پولیس نے دوران ناکہ بندی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ رتہ امرال پولیس نے تعاقب کیا تو ملزمان گاڑی چھوڑ کر قبرستان میں داخل ہوئے اور فائرنگ کرتے رہے۔ فائرنگ کے دوران زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کیا گیا جو اسی دوران دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ ہلاک ملزم کی شناخت کی جا رہی ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچنگ جاری ہے۔ کار چوری کی اطلاع پر موثر رسپانس اور ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے مسروقہ کار برآمد کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پیراول، ڈی ایس پی سٹی اور رتہ امرال پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی