لاہور کے علاقے جوہر ٹائو ن میں موڑ کاٹتے ہوئے سکول وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں 14 بچے شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے
حادثہ ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 6 کے قریب پیش آیا ۔ حادثے میں 14 بچے زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 10 بچوں کی حالت تشویشناک ہے، کچھ بچوں کے بازوں اور ہاتھوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ریسکیو حکام نے مزید بتایا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 9 بچوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 5 بچوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ پر موجود ہے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہیں۔ پولیس نے ڈارئیور کو حراست میں لے لیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی