لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس میں کارحادثے کے ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 مئی تک توسیع کر دی۔ انسداد دہشت گردی کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت کے مقدمے میں ملزم افنان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 مئی تک توسیع کردی۔ ملزم کے وکیل نے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست دائر جبکہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمے کا چالان عدالت پیش کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ 22 اپریل کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس میں کارحادثے کے ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 مئی تک توسیع کر دی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی