i پاکستان

لاہور، بین الاصوبائی گینگ کا متحرک سرغنہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاکتازترین

April 24, 2025

بین الاصوبائی گینگ کا متحرک سرغنہ اللہ رکھا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔تفصیل کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اقبال ٹائون اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران بین الاصوبائی گینگ کا متحرک سرغنہ اللہ رکھا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ڈی ایس پی سی سی ڈی نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو گاڑی چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، پولیس ملزم کو مال برآمدگی اور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ساندہ لے جارہی تھی۔ملزمان نے ساتھی کو چھڑوانے کیلئے اور گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پر فائرنگ کردی ، ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے اللہ رکھا شدید زخمی ہو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔ڈی ایس پی سی سی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔حکام نے کہا کہ فرار دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی