i پاکستان

لاہور' بارات والے دن لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیاتازترین

April 03, 2025

لاہور میں بارات والے دن 23 سالہ لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ایدھی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندر موہلنوال عزیز کالونی میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی، نامعلوم افراد نے 23 سالہ لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کیا۔ایدھی ترجمان نے کہا کہ مقتولہ کی شناخت 23 سالہ عائشہ دختر حبیب کے نام سے ہوئی، عائشہ کی شادی طے تھی اور بارات کا دن تھا۔پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوئوں پر تحقیقات کا اغاز کر دیا۔ایدھی ترجمان نے کہا کہ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی