i پاکستان

لاہور، اسٹیج ڈانسر کو قتل کرنے میں ملوث مجرم کو سزائے موت سنادی گئیتازترین

April 15, 2025

لاہور کی سیشن کورٹ نے اسٹیج ڈانسر کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث مجرم کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج چوہدری شاہد امین نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔ جرم کے خلاف تھانہ اقبال ٹان پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیا۔پراسکیوشن کی جانب سے مقدمے میں 18 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گے۔ مجرم پر اسٹیج ڈانسر شازیہ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے اور انکی دو بہنوں کو زخمی کرنے کا الزام تھا۔عدالت نے تمام گواہوں کو شواہد کا جائزہ لینے کے بعد مجرم وارث کوسزائے موت اورپانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، فیصلے کے بعد مجرم کو جیل منتقل کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی