لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلا کی احتجاجی ریلی پر پولیس نے دھاوا بول دیا۔ سول عدالتوں کی ماڈل ٹاون کچہری منتقلی اور وکلا کیخلاف مقدمات کے معاملے پر وکلا نے ایوان عدل سے لاہور ہائیکورٹ تک احتجاجی ریلی نکالی، احتجاجی مظاہرین جی پی او چوک پہنچے تو پولیس نے دھاوا بول دیا۔ جی پی او چوک پر پولیس اور احتجاجی وکلا کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل برسائے، پولیس کی جانب سے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹرکینن کا بھی استعمال کیا گیا۔ پولیس نے مظاہرے میں شریک وکلا کو گرفتار بھی کیا، وکلا نے جی پی او چوک اور ہائیکورٹ کے باہر لگے بیریئرز کو ہٹا دیا، وکلا کی جانب سے پولیس پر پتھرا بھی کیا گیا جس کے نتیجے میں ایس پی ماڈل ٹان زخمی ہو گئے۔ وکلا مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کررہ گیا جبکہ اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دبا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی