i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ، اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کے خلاف اپیل مستردتازترین

April 10, 2025

لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف اپیل مسترد کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے سنگل بنچ کا درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔یاد رہے کہ سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل خاتون اشبا کامران نے دائر کر رکھی تھی۔درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آئین پاکستان میں ڈپٹی وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو غیر قانونی ڈپٹی وزیراعظم مقرر کیا، لاہور ہائیکورٹ اسحاق ڈار کی تقرری کالعدم قرار دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی