لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کی طرف سے کورٹ فیس ٹکٹوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے پنجاب بار کونسل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاق اور صوبے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے کورٹ فیس ایکٹ میں خلاف آئین ترامیم کی ہیں، دو روپے کورٹ فیس کی ٹکٹ 100 روپے کی کر دی گئی، بیان حلفی کی قیمت میں 300 سے 500 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔درخواست گزار کی جانب سے کورٹ فیسوں میں اضافے پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔بعدازاں عدالت عالیہ نے حکومت کی طرف سے کورٹ فیس ٹکٹوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی