i پاکستان

لاہور، 3 بچے دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحقتازترین

April 25, 2025

دریائے روای میں ایک ہی خاندان کے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بچے کے ڈوبنے کا واقعہ لاہور کے کے علاقے بند روڈ ٹی نمبر 5 کے قریب پیش آیا، تینوں بچوں کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے، ڈاکٹر نے بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں میں 6 سال کا نصیب اللہ، 7 سال کا امیر حمزہ اور 9 سال کا قدرت اللہ شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام نے بتایا کہ بچے 5 نمبر ٹی پر کھیلتے ہوئے دریا میں ڈوبے، مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی