i پاکستان

لاہو ر ہائیکورٹ، منشیات کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت ،آئی جی پنجاب کی کل طلبیتازترین

April 09, 2025

لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت پرآئی جی پنجاب کو کل 11اپریل کو طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں منشیات کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،ایس پی حافظ آبادڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس شہباز رضوی نے استفسار کیا کہ آئی جی پنجاب کو بلایا تھا وہ کہاں ہیں؟سرکاری وکیل نے کہاکہ آئی جی پنجاب آئے نہ ان کی جانب سے رپورٹ آئی،لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو 11اپریل کو طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی