i پاکستان

قصور میں دو نامزد سمیت چالیس نامعلوم قادیانیوں کے خلاف مقدمہ درج ، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئیتازترین

April 12, 2025

پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور نے دو نامزد افراد سمیت چالیس نامعلوم قادیانیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ یہ مقدمہ کوٹ شامی شہید کے رہائشی افضل نامی شہری کی درخواست پر درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق نامزد ملزمان میں یوسف قمر اور تنویر شامل ہیں جو بالترتیب ضلعی صدر اور نائب صدر انجمن قادیانی کے عہدوں پر فائز ہیں، جبکہ دارالذکر کے انچارج بھی ہیں۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ قادیانی حضرات مسلمانوں کی نقل کرتے ہوئے انفرادی و اجتماعی نمازیں، تراویح اور جمعہ کی ادائیگی کرتے ہیں اور کھلے عام اسلامی شعائر کو استعمال کر رہے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ مختلف دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے تاہم تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ حالات و واقعات کا جائزہ لے رہی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس نوعیت کے مقدمات میں قانونی پیچیدگیاں اور حساس نوعیت کی بنا پر مکمل تحقیقات کے بعد ہی اگلے اقدامات کیے جاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی