i پاکستان

کسانوں کا احتجاج کا اعلان، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتارتازترین

April 29, 2024

گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر کے باعث کسانوں نے احتجاج کا اعلان کر دیا۔کسان بورڈ پاکستان کے مطابق کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ میاں عبدالرشید کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کسان بورڈ پاکستان کا کہنا ہے کہ دیگر رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔بورڈ نے کہا کہ احتجاج روکنے کے لیے گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل چیئرمین کسان اتحاد حسیب انور نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اپنی مقرر کردہ امدادی قیمت پر گندم کی خریداری یقینی بنائے۔حسیب انور کا کہنا تھا کہ اس مطالبے کے ساتھ 29اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے، مطالبہ پورا ہونے تک بیٹھے رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی