ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ کرپشن پر زیر وٹالرنس ہے،تھانے کی سطح پر شہریوں کی شکایات کا موثر ازالہ اولین ترجیح ہے ، انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اشتہاری اور عادی مجرمان کے خلاف کاروائیاں کی جائیں ، پتنگ فروشی اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاون کریں۔ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے اہم میٹنگ ہوئی جس میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن ،زونل۔ایس پیز ،ایس پی انویسٹیگیشن ،ایس ڈی پی آوز ، ایس ایچ آوز اور انچارج کار سیل نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ تمام ایس ایچ آوز شہریوں کی دادرسی کے لیے تھانہ جات میں اپنی مو جودگی کو یقینی بنائیں ، قتل، ڈکیتی، رابری ،،کار و موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کیا جائے،۔ انہوں نے کہا منظم و متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی لائی جائے، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں، اشتہاری اور عادی مجرمان کے خلاف کاروائیاں کی جائیں ، پتنگ فروشی اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاون کریں انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،کرپشن پر زیر وٹالرنس ہے، مقدمات کی تفتیش میرٹ اور شفاف انداز میں کی جائے ، ایف آئی آر کے بروقت اندارج اور میرٹ پر تفتیش کو ہر صورت یقینی بنایاجائے، ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا تھانے کی سطح پر شہریوں کی شکایات کا موثر ازالہ اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایا جائے، محرم الحرام کے دوران امن وامان کا قیام اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی