شہر قائد کراچی میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سی ٹی ڈی کے اہلکار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس پر پہنچے تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا، دونوں جانب سے گولیاں چلنے کے نتیجے میں ایک دہشتگرد زخمی ہو گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اہلکار زخمی دہشتگرد کو حراست میں لینے کے بعد طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جا رہے تھے کہ راستے میں وہ دم توڑ گیا، ہلاک دہشتگرد کی شناخت عمر فاروق کے نام سے ہوئی، تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے اور کراچی پولیس آفس حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی