i پاکستان

کراچی،واٹر ٹینکر سے حاملہ خاتون اور شوہر کی موت کا مقدمہ درجتازترین

March 25, 2025

کراچی میں ملیرہالٹ پر واٹر ٹینکر سے حاملہ خاتون اور شوہر کی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر تحویل میں لے لیا ۔تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقہ ملیر ہالٹ پر پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون اور شوہر کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ تھانہ ماڈل کالونی میں رات گئے درج کرلیا گیا۔مقدمہ میں دوران ڈرائیونگ لاپروائی اوردیگر دفعات لگائی گئی ہیں تایم حادثہ کا ذمہ دار ڈرائیور اور کلینر پولیس کی حراست میں جبکہ پانی کا ٹینکر تحویل میں ہے۔گذشتہ روز کراچی کی سڑکوں پردندناتی ہیوی ٹریفک نیایک اورخاندان اجاڑ دیا تھا ، ہائی وے کی جانب سے تیز رفتاری سے آنے والا واٹر ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہوا اور سڑک سے گزرنے والے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کوکچل دیا تھا۔ خوفناک حادثے میں میاں ، بیوی اور نومولود بچہ جاں بحق ہوگئے تھے ، جس کے بعد مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کے شیشے توڑ ڈالے، ڈرائیور کوبھی تشدد کانشانہ بناکرپولیس کے حوالے کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی