مین ہولز میں گر کر بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹائون سیکٹر 22بی میں گزشتہ شام 4سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوا جب کہ اس قبل 17مارچ کو گھگھر پھاٹک پر واٹر بورڈ کی لائن میں بچی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی تھی، 8سالہ سونیا پانی کی مین لائن پر برتن دھونے گئی تھی۔گزشتہ سال 3ستمبر 2023کو بلدیہ مواچھ گوٹھ میں 4سال کی بچی گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگئی تھی اور 14اگست کو ملیر میمن گوٹھ میں ڈھائی سالہ بچہ کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوا۔اس کے علاوہ 6 مئی 2023کو 10سال کا ابہیان گلشن اقبال میں کھلے مین ہول میں گرکرلاپتا ہوگیا تھا، اس واقعے کا مقدہ 10ماہ بعد درج کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی