کراچی مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر کم سن بچہ جاں بحق ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ۔ مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 3 سال کا عبد الرحمان جاں بحق ہوا تھا۔ فوٹیج میں علاقے میں ننھے بچے کو جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، بچہ مین ہول کی طرف پہنچتے ہوئے کسی اور جانب دیکھ رہا تھا، فوٹیج میں اطراف میں شہریوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے مگر کوئی بچے پر دھیان نہیں دیتا اور اسی دوران مین ہول میں بچہ گر جاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی