سندھ فوڈ اتھارٹی نے ایک کارروائی کے دوران ٹھیلے پرفروخت کیا جانے والا کیمیکل والا شربت تلف کردیا۔ ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر نے گلشن اقبال بلاک 11 میں شربت کے ٹھیلے پر کارروائی کی اس دوران فروخت کیا جانے والا کیمیکل والا شربت تلف کردیا اور ٹھیلے والے پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔ حکام نے بتایا کہ ٹھیلے پر فالسے شربت بتاکر شربت میں کیمیکل اور رنگ ڈال کر فروخت کیا جارہا تھا، کیمیکل والا شربت فروخت کرنے والوں کیخلاف بڑے پیمانے پر مہم شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر ویسٹ نے ضلع غربی میں مختلف فیکٹریوں کا دورہ کیا اور اس دوران تین فیکٹریوں کی کینٹین میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر3 لاکھ روپے سے زائد کاجرمانہ عائد کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی