i پاکستان

کراچی،ہاکس بے کے قریب موٹر سائیکل پھسلنے سے 3 سوار گر گئے، ایک جاں بحق،2 زخمیتازترین

October 05, 2023

شہر قائد کراچی میں سڑک پر موٹر سائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ خاور اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ کسی کام سے جا رہا تھا کہ کراچی کے علاقے ہاکس بے فٹ بال چوک کے قریب موٹرسائیکل پھسلنے کی وجہ سے گر گئے جس کے نتیجے میں خاور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دونوں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی