i پاکستان

کراچی ، تیز رفتار ٹریلر نے بچے کو کچل ڈالا،بہن خوش قسمتی سے محفوظ رہی ،ڈرائیورگرفتارتازترین

April 09, 2025

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں تیز رفتار ٹریلر نے بچے کو کچل ڈالا تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں اس کی بہن محفوظ رہی۔تفصیل کے ماڑی پور میں ایک اور دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں چاول گودام کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے بچے کو کچل دیا، جس سے آٹھ سالہ راحیل موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔خوش قسمتی سے واقعے میں اس کی بہن محفوظ رہی تاہم پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔خیال رہے تین روز قبل اسٹیل ٹائون میں بھی ٹریلر کی ٹکرسے پچیس سالہ نوجوان فرحان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔رواں برس اب تک کراچی میں ٹریفک حادثات میں دوسو تیس سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں ایک سوباہتر مرد، پچیس خواتین اور تیس بچے شامل ہیں۔صرف مارچ کے مہینے میں 78افراد نے ٹریفک حادثات میں اپنی جان گنوائی اور تقریبا تین ہزار افرادزخمی بھی ہوئے، جن میں بڑی تعداد مرد،خواتین اوربچے شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی