i پاکستان

کراچی ، سپر ہائی وے پر 3 ٹریلرز میں خوفناک تصادم، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی،جامشورو میں ر کار اور کوچ میں تصادممیں 3 افراد جاں بحقتازترین

January 29, 2025

کراچی میں سپر ہائی وے پر 3 ٹریلر کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، ہیوی مشینری کے ذریعے ٹریلر ہٹانے کا کام جاری ہے۔تفصیل کے مطابق کراچی کے قریب سپر ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے تین ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے بعد ٹریلرز الٹ گئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوئے تاہم زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت چالیس سالہ لیاقت کے نام جبکہ زخمیوں کی شناخت ریاض، اسد اور انیس کے ناموں سے ہوئی۔حکام نے کہا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم ہیوی مشینری کے ذریعے ٹریلر ہٹانے کا کام جاری ہے۔ دوسری جانب جامشورو میں انڈس ہائی وے پر کار اور کوچ میں ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں شوکت، عریز اور عیدن شامل ہیں، حادثے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی