i پاکستان

کراچی، شاہراہ فیصل ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،ڈرائیور کے پاس لائسنس اور قومی شناختی کارڈ بھی نہیں تھا،پولیس رپورٹتازترین

March 28, 2025

کراچی میں شاہراہ فیصل پر گزشتہ روز ہونے والے ٹریفک حادثے کی پولیس رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق 17 سالہ ڈرائیور 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلارہا تھا ، اس کے پاس ڈرائیورنگ لائسنس اور قومی شناختی کارڈ بھی نہیں تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موٹرسائیکل اپنی مخصوص لین میں تھی اور کار نیفاسٹ لین سے انتہائی بائیں جانب آتے ہوئے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری۔پولیس کیمطابق حادثے کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کرکے کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہراہ فیصل پر تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو ٹکر ماری جس سے دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔شہر میں رواں برس اب تک ٹریفک حادثات میں اب تک 220 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی