i پاکستان

کراچی، ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ، ٹرک ڈرائیور فرارتازترین

April 29, 2025

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون رئیس گوٹھ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا اور حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت اشفاق جبکہ زخمی کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں افراد حساس ادارے کے سول ملازمین بتائے جا رہے ہیں۔ لاش اور زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ موچکو پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے اور حادثے میں ملوث ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔کراچی میں ٹریفک حادثات نہ تھم سکا، مختلف واقعات میں 4 زندگیوں کے چراغ گل ہو گئیعلاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سڑک پر گاڑیوں کی تیز رفتاری آئے روز حادثات کا باعث بن رہی ہے اور متعلقہ حکام کو اس مسئلے پر فوری توجہ دینی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی